Home / Uncategorized / پاکستان میں صرف ایک شخص کا فین ہوں اور وہ عمران خان ہیں, ایک مرتبہ ڈانٹ بھی کھائی: شاہ رخ خان
پاکستان میں صرف ایک شخص کا فین ہوں اور وہ عمران خان ہیں, ایک مرتبہ ڈانٹ بھی کھائی: شاہ رخ خان

پاکستان میں صرف ایک شخص کا فین ہوں اور وہ عمران خان ہیں, ایک مرتبہ ڈانٹ بھی کھائی: شاہ رخ خان

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) بھارتی اداکار سپرسٹار شارخ خان بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرستار نکلے ،نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں صرف ایک شخص کافین ہوں اور وہ پاکستانی سیاست دان عمران خان ہیں ، میں انکو کرکٹ کے وقت سے پسند کرتا ہوں ، ایک دفعہ میں آٹو گراف کے لیے لائن میں کھڑا تھا عمران خان کو کم رنز بنا کر آوٹ ہونے کا غصہ تھا انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا جس پر مجھے بہت غصہ آیا ، اور اس بات کا شکوہ میں نے ان سے تین سال قبل کیا تاہم میں ان کو ابھی بھی پسند کرتا ہوں ۔

 اتوار کے روز پاکستانی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ سٹار شارخ خان نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری کا نہیں بلکہ ہدایت کاری کا شوق تھا ، میں سٹیج ڈرامے کرتا تھا اور فلمیں بنانے کا بہت شوق تھا مجھے ، پہلی بار ممبئی ٹیلی ویژن سیریل کے لیے کاسٹ کیا گیا ، کئیریر کے آغاز کے وقت مجھے رومانس کرتے ہوئے شرم آتی تھی ، مجھے لگتا تھا میں رومینکٹ سین کھبی بھی نہیں کر سکوں گا ، جب میں نے اپنی پہلی فلم دیکھی تو میں ڈر کر بھاگ گیا ،انہوں نے کہا کہ میرے انڈیا سمیت دنیا میں کوئی بھی دشمن نہیں ہے ، دنیا کے سب سے بڑے سٹار سے کوئی دشمنی کر ہی نہیں سکتا ، پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ میرے رومینٹک کردار کو پسندکرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ میرے خیال پاکستان میں زیاد خواتین مجھے رومینٹک سین کی وجہ سے پسند کرتی ہیں ، جبکہ انڈیا میں میرے چک دے پٹھے فلم والے کردار کو پسند کیا جاتا ہے ، بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی ا داکاروں میں مائرہ خان اور فواد خان پسند ہیں وہ اچھا کام کرہے ہیں ، شارخ خان نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے ، محنت ، لگن اور مستقل مزاجی سے کوئی بھی کام کیا جائے وہ ادھورا نہیں رہتا ، میں ذاتی زندگی میں جو بھی کام کرتا ہوں محنت ، لگن او ر مستقل مزاجی سے کرتا ہوں ۔ میری ماں مجھے دلیپ کمار کی طرح دیکھنا چاہتی تھی ، انہوں نے کہا کہ جہاز خریدنے کی خواہش ہے تاہم میرے پاس ذاتی جہاز خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں

Comments are closed.

Scroll To Top