Home / Uncategorized / پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کا پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا: سفیر امارات
پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کا پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا: سفیر امارات

پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کا پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا: سفیر امارات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداءنے کہا ہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے پولیو کے خاتمہ کا پروگرام کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ایک کروڑ 16 لاکھ پولیو ویکسین کے قطرے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پلا دیئے گئے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر ہوا ہے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی امداد کے پروگرام کو متحدہ عرب امارات کے کراو¿ن پرنس شیخ محمد بن زید النہیان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اُنہوں نے بتایاکہ کرائون پرنس شیخ محمد بن زید النہیان دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے خواہش مند ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی کامیابی میں حکومت پاکستان‘ پاک فوج‘ عالمی ادارہ صحت‘ یونیسف اور صوبائی حکومتوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ امارات کے سفیر نے ان خاندانوں کو مبارک باد دی ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اس طرح انہوں نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کا مستقبل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top