Home / Uncategorized / پاکستان نے ایساآدمی پکڑکربرطانیہ کے حوالے کردیاکہ الطاف حسین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
پاکستان نے ایساآدمی پکڑکربرطانیہ کے حوالے کردیاکہ الطاف حسین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان نے ایساآدمی پکڑکربرطانیہ کے حوالے کردیاکہ الطاف حسین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کاکوئی معاہدہ موجود نہیں جس کی وجہ سے وفاقی حکومت الطاف حسین کیخلاف کھل کر کوئی کارروائی کرنے سے بھی قاصر ہیں لیکن پہلی مرتبہ پاکستان نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب شہری کو برطانیہ کے حوالے کردیا ہے اورسی کیس کو مثال بناتے ہوئے عمران فاروق کے قاتل بھی برطانیہ بھیجے جاسکتے ہیں جن کی وجہ سے ایم کیوایم کی قیادت کیلئے مزید مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔
برطانوی ہائی کمیشن کی وساطت سے ویسٹ یارکشائر پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاکہ بریڈفورڈ میں ہونیوالے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب پاکستانی شہری کو پکڑکر برطانوی پولیس کے حوالے کردیاگیاہے ، عدالتی ریکارڈ کے مطابق36سالہ ملزم محمد زبیر، نیو لین ٹونگ کے رہائشی 27 سالہ عمران خان اور 35 سالہ احمدین سید کمال کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ ہے اور آج مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
سنیئر انوسٹگیشن آفیسر ڈیٹیکٹو سپریٹنڈنٹ سائمن ایٹکسن نے کہا کہ پانچ سال بعد ویسٹ یارکشائر پولیس نومبر2013ءمیں پاکستان میں پکڑے گئے محمد زبیر کی پاکستان سے قانونی تحویل میں کامیاب ہوئی ہے، اِس سلسلے میں پاکستانی حکام کی تعریف کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے نہ صرف گرفتاری میں مدد کی بلکہ برطانوی تحویل کو بھی یقینی بنایا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ اِس معاملہ کو نتیجہ خیز بنانے میں کافی وقت صرف ہوا ہے، پچھلے ایک عشرے کسی کو پاکستان سے برطاینہ کی تحویل میں دینے کا یہ اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top