Home / Uncategorized / پاکستان کپ : امپائر یونس خان کے رویے سے ناراض ، ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے کا امکان
پاکستان کپ : امپائر یونس خان کے رویے سے ناراض ، ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے کا امکان

پاکستان کپ : امپائر یونس خان کے رویے سے ناراض ، ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے کا امکان

13089974_1687067234881306_318728290_n

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کپ میں خیبر پختونخوا کے کپتان یونس خان کے رویے کے بعد امپائرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچوں کا بائیکاٹ کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق یونس خان نے ٹورنامنٹ کے دوران امپائز پر ناقص امپائرنگ کے الزامات لگائے تھے جس پر امپائر یونس خان کے رویے سے ناراض تھے اور اب امپائرز نے ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچوں کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان ایک میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے میچ چھوڑ کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے تھے جس کے بعد یونس خان نے پی سی بی حکام سے اپنے رویے پر معذرت کی تھی اور بعد میں انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی تھی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top