Home / Uncategorized / پاکستان کپ فائنل،خیبر پختون کا پنجاب کو جیت کیلئے 312رنز کاہدف
پاکستان کپ فائنل،خیبر پختون کا پنجاب کو جیت کیلئے 312رنز کاہدف

پاکستان کپ فائنل،خیبر پختون کا پنجاب کو جیت کیلئے 312رنز کاہدف

13140728_1688421471412549_890801255_n
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کپ کے فائنل میچ میں خیبر پختون خواہ نے پنجاب کو جیت کیلئے 312رنز کا ہدف دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 50اور ز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے جس میں فخر زمان نے 115رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ احمد شہزاد 62رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور کپتان یونس خان 49 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔پنجاب کی جانب سے احمد بٹ نے خیبر پختون خواہ کے تین کھلاڑیوں کو پولین پہچنایا ، احسان عادل نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ عامر یامین ،کاشف بھٹی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

Comments are closed.

Scroll To Top