Home / Uncategorized / پاکستان کپ کے دوران جھگڑا ، پی سی بی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی
پاکستان کپ کے دوران جھگڑا ، پی سی بی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

پاکستان کپ کے دوران جھگڑا ، پی سی بی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

13115663_1686684818252881_1682406270_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو پاکستان کپ کے دوران فیصل آباد میں جھگڑا کرنے کے معاملے پر کلین چٹ دے دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کپ کے دوران عمرا کمل سمیت پانچ کھلاڑی فیصل آباد کے نجی تھیٹر میں ” کڑیاں بلے بلے“ نامی سٹیج ڈرامہ دیکھنے گئے تھے جس کے دوران انہیں ایک رقاصہ کی پرفارمنس اتنی زیادہ پسند آئی کہ اس سے دوبارہ ناچنے کی فرمائش کردی ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر کھلاڑیوں نے شور شرابہ اور انتظامیہ سے جھگڑا کیا۔ جھگڑے کے واقعے کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top