Home / Uncategorized / پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زونگ نے رمضان میں ناقابل یقین کام کر دیا، اپنے ملازمین کو ایسی پیشکش کر دی کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زونگ نے رمضان میں ناقابل یقین کام کر دیا، اپنے ملازمین کو ایسی پیشکش کر دی کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زونگ نے رمضان میں ناقابل یقین کام کر دیا، اپنے ملازمین کو ایسی پیشکش کر دی کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل سیلولر کمپنی زونگ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے ملازمین کو شاندار سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے اس پرنور مہینے کی برکتیں سمیٹ سکیں۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ملازمین پورے ہفتے میں صرف 28 گھنٹے کام کریں البتہ ان کیلئے مصروف کاروباری اوقات میں دفتر میں حاضر ہونا لازمی ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام ملازمین صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دفتر حاضری یقینی بنائیں جبکہ جمعہ کے روز دفتر ایک بجے تک کھلا ہو گا۔ اس کے بعد ملازمین اپنی مرضی کے مطابق اوقات کار کو استعمال کر سکتے ہیں تاکہ وہ ہفتے کے 28 گھنٹے پورے کر سکیں۔
ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر وینگ شونٹنگ کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے ملازمین کو رمضان کے مصروف مہینے میں بہترین سہولت دینا چاہتی ہے۔ اپنی مرضی کے اوقات کار کی اس زبردست پالیسی کو استعمال کرتے ہوئے ملازمین یقینا رمضان المبارک کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس پالیسی کے تحت ملازمین اپنی مرضی کے اوقات کار کے مطابق دفتر میں آئیں البتہ مصروف کاروباری اوقات کار کے دوران حاضری یقینی ہے۔ تمام مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین اس پالیسی کیلئے اہل ہیں تاہم شفٹوں اور کسٹمر سروس سنٹرز میں کام کرنے والے ملازمین اپنے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کی ہدایات پر ہی عمل کریں۔

Comments are closed.

Scroll To Top