Home / Uncategorized / پاکستان کے ہر شہری کو وی آئی پی سہولیات فراہم کریں گے ،چودھری نثار
پاکستان کے ہر شہری کو وی آئی پی سہولیات فراہم کریں گے ،چودھری نثار

پاکستان کے ہر شہری کو وی آئی پی سہولیات فراہم کریں گے ،چودھری نثار

راولپنڈی(آن لائن) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ نادرا اور پاسپورٹ کے میگا سنٹر عالمی معیار اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں جو پاکستان کے ہر شہری کو وی آئی پی سہولیات فراہم کرینگے ۔ نادرا نے رواں سال پانچ ارب روپے کمائے اور پاسپورٹ دفتر نے بائیس ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے نادرا کی کالی بھیڑوں کیخلاف آپریشن کیا جو جیل کی ہوا کھا رہے ہیں ۔ منگل کے روز راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رحمان آباد میں پاسپورٹ اور نادرا میگا سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ دفتر کے عملے کی کارکردگی بہت اچھی ہے نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے عملے کی محنت کے بعد ملک بھر میں نادرا اور پاسپورٹ کے چھ میگا سنٹر قائم کئے جائینگے اور راولپنڈی کا یہ میگا سنٹر عالمی معیار کے مطابق اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دور حکومت میں نادرا ایک ارب روپے کے نقصان میں تھا اور ہماری حکومت کے آنے کے بعد گزشتہ سال نادرا نے پانچ ارب روپے اور رواں سال چھ ارب روپے کا منافع کمایا ہے ۔ پاسپورٹ دفتر نے رواں سال بائیس ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ پاکستان میں وی آئی پی کلچر ختم ہو اور پاکستان کا ہر شہری ہمارے لئے وی آئی پی ہے میگا سنٹر عالمی معیار کے مطابق ہے لوگ عزت سے اچھے کام کرواسکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈ منسو خ کئے اور پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو بھی ہزاروں شناختی کارڈ منسوخ کئے گئے گزشتہ ڈھائی سالوں میں بدعنوان عناصر کیخلاف ایکشن لیا گیا اور دو سو سے زائد نادرا کے ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی اور نوکریوں سے چھٹی بھی ہوئی اور تمام جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top