Home / Uncategorized / پاکستان 6 کھرب روپے کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بنائے گا، امریکی میڈیا
پاکستان 6 کھرب روپے کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بنائے گا، امریکی میڈیا

پاکستان 6 کھرب روپے کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بنائے گا، امریکی میڈیا

13115836_1693097397611623_1627359805_n

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت پاکستان ملک میں سب سے بڑی آئل ریفائنری قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ اس منصوبے کی لاگت 6کھرب 28 ارب روپے ہوگی، یہ ریفائنری یومیہ دو سے ڈھائی لاکھ بیرل تیل کو پراسس کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ آمدنی کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی پلانٹ کی تعمیر میں مدد کیلئے شراکت اداروں کی تلاش میں ہے۔

اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی ’بلوم برگ‘ نے یہ بات پاکستان سٹیٹ آئل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ عمران الحق کے ایک انٹریو کے حوالے سے بتائی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کی سب سے بڑی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کنندہ کمپنی خام تیل کے پروسیسنگ نظام میں توسیع کیلئے 6 کھرب 28 ارب روپے (6ارب ڈالر) کی لاگت سے ریفائنری نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ کمپنی کے پلانٹ کی مالیاتی اعانت کہاں سے آئے گی یا منصوبے کی تکمیل میں کتنا عرصہ لگے گا، تاہم ابھی یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ہے ۔ چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ پاکستان سٹیٹ آئل اپنے کردار کو تبدیل کرنے جارہی ہے اب وہ ایندھن درآمد کرنے کی بجائے خام تیل کو ریفائن کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top