Home / Uncategorized / پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، ’3 دہشت گرد‘ ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، ’3 دہشت گرد‘ ہلاک

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں مبینہ طور پر 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب ایک گاڑی کو ڈرون کے دو میزائلوں نے نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں حقانی نیٹ ورک کے ایک کمانڈر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top