Home / Uncategorized / پاک فضائیہ کو ایف 7 کی جگہ جے ایف17 تھنڈر طیارے دے دیے گئے
پاک فضائیہ کو ایف 7 کی جگہ جے ایف17 تھنڈر طیارے دے دیے گئے

پاک فضائیہ کو ایف 7 کی جگہ جے ایف17 تھنڈر طیارے دے دیے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کی مسرور ایئر بیس پر پاکستان ایئر فورس کے سکواڈرن 2 کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے دینے کی ایک تقریب ہوئی جس کی صدارت ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کی  جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سکواڈرن 2یکم جون 1956 کو قائم ہوا اورنشان حیدر پانے والے شہید پائلٹ راشد منہاس کا تعلق بھی اسی سکواڈرن 2 سے تھا۔ تقریب میں ایف 7 پی کی جگہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے سکواڈرن 2 کو دیے گئے،جدید طیاروں کی شمولیت سے سکواڈ رن کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاتقریب سے خطاب کرتے ہووئے  کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اس جنگ میں لازوال کردار ادا کیا ہے۔آج کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے فضائیہ کو جدید آلات سے لیس کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری اور اس نے دنیا میں بہترین فضائی فوج کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میںہے۔ بہترین کارکردگی کے حوالے سے پاک فضائیہ کے سیکنڈ سکواڈرن کا کردار قابل تعریف ہے ۔تمام تر مشکلات کے باوجود ملکی دفاع کیلئے پر عزم ہیں ملکی دفاع کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے اورملک کا دفاع ہماری اولین ترجیح ہے ۔خطے میں دفاعی تعاون انتہائی ضروری ہے ، دفاع کے شعبے میں چین کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top