Home / Uncategorized / پاک فوج کی جسمانی و حربی مقابلوں کی تقریب، آرمی چیف کی شرکت، شرکاءمیں انعامات تقسیم کئے
پاک فوج کی جسمانی و حربی مقابلوں کی تقریب، آرمی چیف کی شرکت، شرکاءمیں انعامات تقسیم کئے

پاک فوج کی جسمانی و حربی مقابلوں کی تقریب، آرمی چیف کی شرکت، شرکاءمیں انعامات تقسیم کئے

13115854_1690324014555628_1431823875_n

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرمی کی جسمانی و حربی مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی اور شرکاءمیں انعامات تقسیم کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود سپاہی کی بنیادی تربیت اہمیت رکھتی ہے ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی کی جسمانی و حربی مقابلوں کی تقریب ہوئی جس میں 275 اہلکاروں نے حصہ لیا، پروگرام جدید سائنسی اصولوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تقریب میں شریک ہوئے اور شرکاءکی تربیت کے معیار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود سپاہی کی بنیادی تربیت اہمیت رکھتی ہے جبکہ سپاہی کی جسمانی تربیت بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے ۔ آرمی چیف نے شرکاءمیں انعامات بھی تقسیم کئے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top