Home / Uncategorized / پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہوگا ، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا امکان
پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہوگا ، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا امکان

پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہوگا ، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا امکان

پشاور (ویب ڈیسک ) آئندہ مالی سال 2016-17 ءکیلئے خیبر پختونخوا کا 505 ارب کا بجٹ آج (منگل ) کو پیش کیا جائیگا جس میں ترقیاتی کاموں کیلئے 161 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، بجٹ میں پہلے سے نافذ ٹیکسوں کی شرح میں رد وبدل کے علاوہ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سمیت بعض دیگر شعبوں میں نئے ٹیکس بھی نافذ کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائر ڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ کسانوں کیلئے زرعی قرضوں اور عام افراد کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراءکرنے کے علاوہ 25000 ہزار سے زائد نئی آسامیاں بھی تخلیق کی جائیں گی جو مختلف محکموں اور شعبوں میں ہوں گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 400 سمارٹ سکولوں کے قیام کے علاوہ چشمہ رائٹ بنک کنال ، سوات ایکسپریس دے ، پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور نہروں کے کنارے موجود سڑکوں کو پختہ کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے قابل استعمال بنانے کے منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران صوبہ کے ہر ضلع کیلئے ایک ، ایک میگا پراجیکٹ کا بھی اعلان کیا جارہا ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو 33 ارب فراہم کریگا ، محنت کشوں، اساتذہ ، پولیس اور درجہ چہارم سمیت کم تنخواہ اور طبقات کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کی اجائیگا، نجی تعلیمی اداروں پر عائد پراپرٹی ٹیکس بھی ختم کئے جانیکا امکان ہے ، آئندہ مالی سال کے دوران صوبائی حکومت عوام کو سستا آٹا اور گھی فراہمی کی سکیم جاری رکھنے کے علاوہ تعلیم ، صحت اور سماجی بہبود کے شعبہ جات پر خصوصی فوکس رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فنڈز کی فراہمی کریگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top