Home / Uncategorized / پرسکون زندگی گزارنا چاہتاہوں، افغان حکومت خطے میں امن کیلئے سنجیدہ ہے:علی حیدر گیلانی
پرسکون زندگی گزارنا چاہتاہوں، افغان حکومت خطے میں امن کیلئے سنجیدہ ہے:علی حیدر گیلانی

پرسکون زندگی گزارنا چاہتاہوں، افغان حکومت خطے میں امن کیلئے سنجیدہ ہے:علی حیدر گیلانی

13162535_1692013724386657_1548097080_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ میری بازیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان حکومت خطے میں امن کیلئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا میں اب ایک پرسکون زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق تین سال قبل اغوا ہونے والے حیدر علی گیلانی نے لاہورروانگی سے قبل کابل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازیابی پر امریکی و افغان فورسز کا شکرگزار ہوں۔اس ضمن میں افغان حکومت کی کوششوں کو سراہتا ہو ں جسکی کاوشوں سے میری بازیابی ممکن ہو سکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری بازیابی کی کوششوں سے افغان حکومت خطے میں قیام امن کیلئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے امریکی فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ امریکی فورسز نے علاج کی سہولت فراہم کی اور مناسب دیکھ بھال کی ۔

خیال رہے کہ علی حیدر گیلانی کو تین سال قبل عام انتخابات سے دو روز قبل ملتان میں ایک کارنر میٹنگ سے اغوا کیا گیا تھا جہاںوہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں موجود تھے۔علی کو امریکی و افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن کر کے گزشتہ روز بازیاب کرایا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top