Home / Uncategorized / پرفارمنس بہتر نہ ہونے پر بھتیجے کو ڈراپ کیا: انضمام الحق
پرفارمنس بہتر نہ ہونے پر بھتیجے کو ڈراپ کیا: انضمام الحق

پرفارمنس بہتر نہ ہونے پر بھتیجے کو ڈراپ کیا: انضمام الحق

13101028_1689092134678816_598063402_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے دوران بطور چیف سلیکٹر کسی کو فیور نہیں دوں گا اور نہ ہی کسی سے زیادتی ہونے دوں گا۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنے بھانجے امام الحق کو کہیں اس لیے تو ڈراپ نہیں کردیا کہ کہیں آپ پر بعد میں تنقید ہو کہ آتے ہی اپنے بھانجے کو ٹیم میں شامل کرلیا؟۔ صحافی کے سوال کے جواب میں انضام الحق نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہر شخص ہی مجھے امام الحق کا ماموں سمجھتا ہے حالانکہ میں اس کا چاچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امام الحق کا فرسٹ کلاس کرکٹ کا ریکارڈ دیکھا ہے اور رواں سال اس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کچھ خاص رنز نہیں بنائے ۔ میرا ماننا ہے کہ جو اچھا پرفارم کرے اسی کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے اور جو پرفارم نہیں کرتا اسے ٹیم سے باہر ہونا چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top