Home / Uncategorized / پریانکا چوپڑا نے ’’بے واچ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرا دی،اب ایک ماہ میں 100کروڑ کمائیں گی
پریانکا چوپڑا نے ’’بے واچ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرا دی،اب ایک ماہ میں 100کروڑ کمائیں گی

پریانکا چوپڑا نے ’’بے واچ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرا دی،اب ایک ماہ میں 100کروڑ کمائیں گی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرا دی ،اب وہ چند دن کے لئے بھارت آئیں گی اور ان چند دنوں میں ہندوستان میں 100کروڑ کی کمائی کریں گی ۔

بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق پر یانکا چوپڑا بھارت کی مہنگی ترین اداکارہ ہیں جو آج کل امریکہ میں اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم’’بے واچ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر نے کے بعد چند دنوں کے لئے بھارت آ رہی ہیں ۔پریانکا چوپڑا نے بھارت میں 24مختلف کمرشل اشتہارات کا معاہدہ کیا ہوا ہے ، ڈیڑھ ماہ سے بھی کم مدت میں ان اشتہارات میں کام کرنے سے پریانکا چوپڑا کو 100کروڑ کی آمدن ہو گی ،اس طرح کم سے کم مدت میں 100کروڑ کمائی کرنے والی اداکاروں میں شامل ہو جائیں گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top