Home / Uncategorized / پریتی زنٹا کی یوراج اور بریٹ لی کیساتھ مبینہ معاشقوں کی خبروں کی تردید ،دونوں کو راکھی باندھتی ہوں، اداکارہ
پریتی زنٹا کی یوراج اور بریٹ لی کیساتھ مبینہ معاشقوں کی خبروں کی تردید ،دونوں کو راکھی باندھتی ہوں، اداکارہ

پریتی زنٹا کی یوراج اور بریٹ لی کیساتھ مبینہ معاشقوں کی خبروں کی تردید ،دونوں کو راکھی باندھتی ہوں، اداکارہ

13115906_1687989508122412_1842296899_n

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے ایک بار پھر کرکٹرز یوراج سنگھ اور بریٹ لی کے ساتھ مبینہ معاشقوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میری نجی زندگی سے متعلق مجھ سے پوچھے بغیر کچھ لکھا جاتا ہے تو عجیب لگتا ہے۔ بھارت کے زی نیوز کے مطابق پریتی زنٹا نے ایک انگریزی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ باتوں نے میرے دل کو دُکھایا ہے ، میں اس بات کو کبھی نہیں بھول سکتی جب میرا نام یوراج اور بریٹ لی کے ساتھ لیاگیا۔

پریتی زنٹا نے مزیدبتایا کہ یہ دونوں میرے بھائی ہیں اور ہر رکشا بندھن پر میں انہیں راکھی باندھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یوراج شادی کر رہے ہیں ہمارے درمیان رشتہ اچھا ہے وہ میری ٹیم (پنجاب کنگز الیون) کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے کئی اتار چڑھا دیکھے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top