Home / Uncategorized / پر اسرار طور پر لاپتہ 7سالہ بچے کی لاش ہوٹل کے گٹرسے برآمد
پر اسرار طور پر لاپتہ 7سالہ بچے کی لاش ہوٹل کے گٹرسے برآمد

پر اسرار طور پر لاپتہ 7سالہ بچے کی لاش ہوٹل کے گٹرسے برآمد

لاہور (وقائع نگار) اسلام پورہ کے علاقہ میں واقع نجی ہوٹل سے دو ہفتہ قبل پرُ اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 7سالہ بچے کی لاش ہوٹل کے گٹر سے برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں واقع عامر ہوٹل میں دو ہفتہ قبل مقامی رہائشی عمران کی ہمشیرہ کے نکاح کی تقریب تھی جس کے دوران عمران کا 5سالہ بیٹا حسنین پرُ اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس کو تمام ہوٹل میں تلاش کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جس پر حسنین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے واقعہ کا مقدمہ ہوٹل انتظامیہ کے خلاف درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔گزشتہ روز حسنین کی لاش ہوٹل کے گٹر سے برآمد ہوئی ،پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی کی موت کے حوالے سے مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top