Home / Uncategorized / پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلادیا گیا
پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلادیا گیا

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلادیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو  زندہ جلادیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری ایریا میں زینت نامی لڑکی نے چند روز قبل حسن نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کا اپنی ماں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ بدھ کو زینت اپنے گھر والوں سے ملنے آئی تو اس کا ایک بار پھر اپنی ماں سے جھگڑا ہوگیا جس پر ماں نے بیٹی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔ آگ سے زینت کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا تاہم پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کیا لیکن زینت ہسپتال جا کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زینت کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزمہ زینت کی ماں کو گرتار کرلیا ہے جبکہ اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ زینت کو جلانے میں کون کون ملوث ہے ۔

جلائی جانے والی لڑکی کے شوہر حسن کا کہنا ہے کہ ہم 4 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم زینت کے گھر والے نہیں مان رہے تھے جس پر ہم نے ایک ہفتہ قبل ہی بھاگ کر شادی کی تھی ۔ شادی کرنے کے بعد میری ساس پروین بی  بی نے میری بیوی سے کہا کہ ایک دفعہ گھر آجاؤ جس کے بعد پورے رسم رواج کے ساتھ تمہیں رخصت کیا جائے گا ۔ حسن نے بتایا کہ زینت کی ماں اسے دھوکے سے اپنے ساتھ لے گئی اور جلادیا۔ 

دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علی الصبح گھر سے زینت کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دیں تاہم جب اہل علاقہ ان کے گھر پہنچے تو دروازے کو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کوئی بھی گھر میں داخل نہیں ہوسکا۔ ایک گھنٹہ تک زینت کے چیخنے چلانے کی آوازیں آتی رہیں لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top