Home / Uncategorized / پنجاب اور خیبر پختونخوا کے قانون ساز وں کے درمیان 17 مئی کو کرکٹ میچ کرانے کا فیصلہ
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے قانون ساز وں کے درمیان 17 مئی کو کرکٹ میچ کرانے کا فیصلہ

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے قانون ساز وں کے درمیان 17 مئی کو کرکٹ میچ کرانے کا فیصلہ

13219707_1692353351019361_1999064235_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران اسمبلی 17 مئی کو لاہور میں کرکٹ میچ کھیلیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی قوم کرکٹ کی دیوانی ہے جس کی وجہ سے کرکٹرز کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس کھیل میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور اب  پنجاب  اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے معزز ارکان نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے ارکان 17 مئی کو لاہور کی خیابان امین سوسائٹی کے گرائونڈ میں  کرکٹ میچ کھیلیں گے اور پنجاب اسمبلی کی قیادت میاں منیر اور خیبر پختونخوا سمبلی کی کپتانی شوکت یوسفزئی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فافن نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی جس میں خیبر پختونخوا کو سب سے زیادہ قانون کی حکمرانی جبکہ پنجاب کو سب سے زیادہ کرپٹ صوبہ قرار دیا گیا تھا۔ ارکان اسمبلی کے کرکٹ میچ سے تو یہی لگتا ہے کہ اب گڈ گورننس کے بعد دونوں صوبوں میں کرکٹ کے میدان میں بھی مقابلہ بازی کی فضا پیدا ہوگئی

Comments are closed.

Scroll To Top