Home / Uncategorized / پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کو خط، غیر قانونی کاموں سے باز رہنے کی ہدایت
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کو خط، غیر قانونی کاموں سے باز رہنے کی ہدایت

پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کو خط، غیر قانونی کاموں سے باز رہنے کی ہدایت

13183212_1690716811183015_1756210273_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب کی جانب سے تنبیہ ملنے کے بعد پنجاب حکومت نے اپنے افسران کو خط لکھا ہے جس میں انہیں غیر قانونی کاموں سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز سمیت سرکاری افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افسران کسی بھی ایسی چیز کا حصہ نہ بنیں جس سے ناجائز فائدہ پہنچے جبکہ وزرا اور مشیر سرکاری افسران پر دباو نہ ڈالیں، سرکاری افسران کسی کے غلط کام پر کوئی دباو قبول نہ کریں اگر کوئی سیاستدان ناجائز کام کیلئے پریشر ڈالے تو اس حوالے سے سپریم کورٹ اور نیب کو آگاہ کیا جائے جس کے بعد نیب اور عدالتیں ایسے گٹھ جوڑ کو سختی سے روکیں گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا گٹھ جوڑ میرٹ کی تباہی کا باعث ہے اس لیے اس سے گریز کیا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top