Home / Uncategorized / پولیس کی کارروائی : تھرپارکر سے یوکرین کی خاتون بازیاب، ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی : تھرپارکر سے یوکرین کی خاتون بازیاب، ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی : تھرپارکر سے یوکرین کی خاتون بازیاب، ملزم گرفتار

تھر پارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے تھرپارکر کے نواحی علاقے کاتھو میں کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

سماءٹی وی کے مطابق یوکرینی خاتون قطرینا کو 2013میں راولپنڈی سے اغواءکیا گیا تھا جس کے بعد اسے تھر پارکر میں پہنچایا گیا تاہم آج خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں غیر ملکی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا ۔ کارروائی کے دوران اغواء کار کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ قطرینا کا تعلق یوکرین سے ہے جسے راولپنڈی سے اغواءکیا گیا تھا تاہم کارروائی کے دوران اغواءکا رعبدالمناف کو بھی گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس نے بتایا ہے کہ اغواء کار اس پر تشدد کرتا تھا تاہم ملزم سے بھی تفتیش جاری ہے اور اغواء میں ملوث مرکزی ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top