Home / Uncategorized / پٹرول کی گرتی ہوئی قیمتیں،سعودی عرب وہ کرنے جا رہاہے جسے سن کر کسی کو یقین نہیں آئے گا
پٹرول کی گرتی ہوئی قیمتیں،سعودی عرب وہ کرنے جا رہاہے جسے سن کر کسی کو یقین نہیں آئے گا

پٹرول کی گرتی ہوئی قیمتیں،سعودی عرب وہ کرنے جا رہاہے جسے سن کر کسی کو یقین نہیں آئے گا

13045607_1683689545219075_11366775_n

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث تیل پیداکرنے والے ممالک آمدنی کے دیگر ذرائع کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ ابھی تو تیل سستا ہوا ہے تو ان کی معاشی حالت اس قدر ناگفتہ بہ ہو گئی ہے لیکن اگر تیل ختم ہو گیا تو پھر ان کا کیا حشر ہو گا۔ اب سعودی عرب نے اس ممکنہ صورتحال کی بھی پیش بندی شروع کر دی ہے۔ سعودی حکومت ایک جامع منصوبہ بندی کا اعلان کرنے جا رہی ہے جس میں بتایا جائے گا کہ اگر تیل ختم ہو جانے کے بعد ملک کس طرح چلے گا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبہ بندی کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 25اپریل کو کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اس منصوبہ بندی میں کئی ترقیاتی، معاشی، سماجی و دیگر پروگرام شامل ہوں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”اس منصوبہ بندی کا ایک جزو نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام ہے جو منصوبہ بندی کے اعلان کے ایک ماہ بعد لانچ کر دیا جائے گا۔“ اس پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ہم اپنی آرامکو کو تیل کمپنی سے تبدیل کرکے توانائی اور صنعتی کمپنیوں کا مجموعہ بنا دیں گے۔اس کے علاوہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا مستقبل بھی اس جامع منصوبہ بندی کا حصہ ہو گا۔“

Comments are closed.

Scroll To Top