Home / Uncategorized / پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کا یوم شہادت منایا گیا
پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کا یوم شہادت منایا گیا

پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کا یوم شہادت منایا گیا

لاہور (این این آئی) پاک سرزمین کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجا محمد سرور شہید کا 68واں یوم شہادت گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

جرأت و بہادری کی درخشندہ مثال کیپٹن محمد سرور شہید نے 27جولائی 1948ءکو کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا۔ آپریشن کے دوران دشمن کی فائر کر دہ کئی گولیاں جسم کو چھلنی کر گئیں لیکن مادر وطن کا یہ جری بیٹا اپنے زخموں کی پروا کئے بغیر دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا اور جام شہادت نوش کیا۔انہیں اس جرات و بہادری کے اعتراف میں اعلی ترین فوجی اعزاز ( نشان حیدر )سے نواز گیا۔
1910ءکو راولپنڈی کے گائوں سنگوڑی میں آنکھ کھولنے والے کیپٹن سرور شہید نے 1929ءمیں فوج میں شمولیت اختیار کی۔27اپریل 1944ءکو انہیں انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرادھون سے کمیشن ملا۔ عسکری سوجھ بوجھ کے پیش نظر 1946ءمیں انہیں مستقل کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ وطن کے اس بہادر بیٹے نے جس انداز میں مٹی کا قرض اتارا اس پر اہل وطن بھی نازاں ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top