Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (19)

Home / Uncategorized / پہلی مرتبہ سعودی عرب میں 2 خواتین کی سڑک پر سرعام ایسی حرکت کہ دیکھنے والے پلکیں جھپکانا بھول گئے
پہلی مرتبہ سعودی عرب میں 2 خواتین کی سڑک پر سرعام ایسی حرکت کہ دیکھنے والے پلکیں جھپکانا بھول گئے

پہلی مرتبہ سعودی عرب میں 2 خواتین کی سڑک پر سرعام ایسی حرکت کہ دیکھنے والے پلکیں جھپکانا بھول گئے

13162370_1692116614376368_1390352044_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایک مصروف شاہراہ پر برقعہ پہن کر دنگل کرنے والی دو خواتین نے دنیا کو وہ مناظر دکھا دئیے کہ جن کا سعودی مملکت میں کسی عوامی جگہ پر نظر آنا ایک منفرد مثال ہے۔
اس واقعے کی انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی کے قریب دو خواتین بظاہر گفتگو میں مصروف ہیں۔ اگلے ہی لمحے یہ گفتگو مکا بازی میں بدل جاتی ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر زوردار حملہ شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ تھپڑوں اور گھونسوں کے تبادلے کے بعد ایک خاتون لڑائی کو اگلے لیول تک لیجانے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنی حریف کو اٹھا کر فٹ پاتھ پر پٹخ دیتی ہے۔ اس مرحلے میں دونوں برقعہ پوش خواتین فٹ پاتھ کے اوپر گتھم گتھا ہوجاتی ہیں اور ایک دوسری کو خوب بھنبھوڑتی ہیں۔ اس دوران ایک خاتون اپنا جوتا اتار کر دوسری کی پٹائی شروع کردیتی ہے، اور پھر ایک جوتا اڑتا ہوا سڑک کی دوسری جانب جاتا دکھائی دیتا ہے۔

ان مناظر کو دیکھ کر سڑک پر موجود ہر شخص بوکھلا گیا اور لوگ گاڑیوں کے ہارن بجانے لگے، اس امید کے ساتھ کہ شاید خواتین اپنے اردگرد موجود شور اور ہجوم کی وجہ سے لڑائی روک دیں، مگر دنیا و ما فیہا سے بے خبر خواتین نے لڑائی جاریرکھی اور ویڈیو کے اختتام پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ چمٹی نظر آتی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top