Home / Uncategorized / پہلے بچے کے والد بننے کی خوشخبری،کرس گیل آئی پی ایل چھوڑ کرہنگامی طور پر وطن لوٹ گئے
پہلے بچے کے والد بننے کی خوشخبری،کرس گیل آئی پی ایل چھوڑ کرہنگامی طور پر وطن لوٹ گئے

پہلے بچے کے والد بننے کی خوشخبری،کرس گیل آئی پی ایل چھوڑ کرہنگامی طور پر وطن لوٹ گئے

13045703_1684246415163388_1054364582_n

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل ہنگامی طور پر وطن واپس لوٹ گئے۔ کرس گیل فرنچائز کو آئندہ دو میچوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ گیل کی اہلیہ نتاشا بیرج پہلی بار ماں بننے والی ہیں ، وہ ان انمول لمحوں کو اپنی فیملی کے ساتھ بیتانا چاہتے ہیں اور امکان ہے کہ وہ پانچ سے چھ روز اپنی اہلیہ کے ساتھ گزاریں گے ۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق لہذا گیل ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کیخلاف نہیں کھیل سکیں گے۔تاہم قوی امکان ہے کہ اتوار کے روز راجکوٹ میں گجرات لائنز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کو دستیاب ہونگے۔

Comments are closed.

Scroll To Top