Home / Uncategorized / پیر سے حکومت کیخلاف نیا کھیل شروع، نواز شریف کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا : شیخ رشید
پیر سے حکومت کیخلاف نیا کھیل شروع، نواز شریف کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا : شیخ رشید

پیر سے حکومت کیخلاف نیا کھیل شروع، نواز شریف کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا : شیخ رشید

13219541_1693089614279068_1076390139_n

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کیخلاف نئی پیشگوئی کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے حکومت کیخلاف نیا کھیل شروع ہو جائیگا جس کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنا محال ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا ، ان کی کشتی بھنور میں پھنس گئی ہے، جمہوریت کو بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ نواز شریف اپنی جگہ کسی دوسرے پارٹی رہنما کو وزیراعظم لگا دیں ورنہ وہ ہر صورت گھر جائیں گے۔ این این آئی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار درست فیصلہ ہے ، حکومت بندگلی میں داخل ہو چکی اور جمہوریت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں، متفقہ ٹی او آر بنانا ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top