Home / Uncategorized / پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں 5000 روپے تک اضافہ کر دیا
پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں 5000 روپے تک اضافہ کر دیا

پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں 5000 روپے تک اضافہ کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک 1300 روپے سے 5000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی اسلام آباد اور لاہور، پشاور جانیوالی پروازوں میں کرایوں کا اطلاق یکم اپریل سے نافذ العمل ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بزنس کلاس کے یکطرفہ کرایوں میں 5000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کراچی سمیت مختلف ایئر پورٹس پر پی آئی اے کے عملے نے مسافروں سے اضافی رقم وصول کرنا شروع کردی ہے۔ زیادہ تر مسافروں نے یکم اپریل سے پہلے اپنی نشستوں کی بکنگ کروائی ہوئی تھی وہ کم فیئر میں کرائی تھی۔کرایوں میں اضافہ ہونے پر مختلف ایئر پورٹ پر اضافی رقم وصول کرنے پر مسافروں کی پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ مسافروں نے اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top