Home / Uncategorized / پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ، پنشنرز 5 سال سے منتظر
پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ، پنشنرز 5 سال سے منتظر

پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ، پنشنرز 5 سال سے منتظر

13101407_1686089844979045_1553729072_n

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف تو حکومت کی جانب سے پی آئی اے کے خسارے میں چلنے کا رونا رویا جاتا ہے جس کو بنیاد بنا کر قومی ادارے کی نجکاری کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب پہلے سے لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے پائلٹوں کی تنخواہوں میں مزید لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں گزشتہ 5 سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا لیکن پائلٹوں اور فرسٹ آفیسرز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی کے طیارے بوئنگ 777 کے پائلٹ کی تنخواہ میں ڈیڑھ لاکھ جبکہ طیارے کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بوئنگ 320 اور بوئنگ 310 کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے فی کس اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بوئنگ 320 کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں 60 ہزار اور بوئنگ 310 کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں 66 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top