Home / Uncategorized / پی آئی اے ہینگر پر کھڑے طیارے سے27 کلو ہیروئن برآمد
پی آئی اے ہینگر پر کھڑے طیارے سے27 کلو ہیروئن برآمد

پی آئی اے ہینگر پر کھڑے طیارے سے27 کلو ہیروئن برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس شروع ہوگئی اب مسافروں کو سہولیات دینے کی بجائے پی آئی اے ملازمین نے سمگلروں کی خدمت شروع کردی ہے ۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق جناح ایئر پورٹ پر رات کو ایک طیارے کو چیک کرکے کھڑا کیا گیا لیکن وائیڈ باڈی ہینگر میں کھڑے طیارے کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 27 کلو ہیروئن برآمد ہوگئی ۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو آج صبح بیرون ملک روانہ ہونا تھا تاہم ہیروئن برآمد ہونے پر کسٹم حکام نے طیارے کو روانگی سے روک دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر ہیروئن پی آئی اے کے کسی ملازم کی ملی بھگت سے ہی طیارے تک پہنچی ہے تاہم نائٹ شفٹ کے اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی ہے اور بہت جلد ذمہ دار افراد کو پکڑ لیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top