Home / Uncategorized / پی ایس او کیلئے ساڑھے 6 کروڑ لیٹرزپٹرول کا دوسراٹیسٹ بھی فیل ،جہاز چند گھنٹوں میں بندرگاہ سے واپس بھیج دیا جائے گا
پی ایس او کیلئے ساڑھے 6 کروڑ لیٹرزپٹرول کا دوسراٹیسٹ بھی فیل ،جہاز چند گھنٹوں میں بندرگاہ سے واپس بھیج دیا جائے گا

پی ایس او کیلئے ساڑھے 6 کروڑ لیٹرزپٹرول کا دوسراٹیسٹ بھی فیل ،جہاز چند گھنٹوں میں بندرگاہ سے واپس بھیج دیا جائے گا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس او کیلئے ساڑھے 6 کروڑ لیٹرزپٹرول کا دوسراٹیسٹ بھی فیل ہوگیا ہے جس کے بعد ای نوک کمپنی کا جہاز چند گھنٹوں میں بندرگاہ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منگل کے روز پہلے ٹیسٹ میں بھی تیل معیار کے مطابق ثابت نہیں ہو سکا تھا جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ، آج ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ تیل غیر معیاری ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ای نوک ایک جانی مانی کمپنی ہے جو اپنے معیار کے حوالے سے اچھا نام رکھتی ہے لیکن اس جہاز میں موجود تیل کا دونوں بارڈسٹیلیشن ٹیسٹ صحیح نہیں نکلا اور ٹیسٹ کا نتیجہ ملاوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری طرف ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ غیر معیاری آنے کے بعد جہاز چند گھنٹوں میں بندرگاہ سے نکل جائے گا اور پٹرول لے کر دوسرا جہاز 11 اپریل کو بندرگاہ پہنچ جائے گا۔ ای نوک کمپنی دوبارہ معیاری تیل 15 دن کے اندر سپلائی کرے گی جس کی وجہ سے ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہوگی اور سپلائی معمول کے مطابق رہے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top