Home / Uncategorized / پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن فروری 2017 میں ہوگا
پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن فروری 2017 میں ہوگا

پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن فروری 2017 میں ہوگا

13022231_1684254788495884_2062789058_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن متعدد کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے اور اب شائقین کی نظریں اس کے دوسرے ایڈیشن پر لگی ہیں ۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے دوسرے ایڈیشن کیلئے فروری 2017 کے مہینے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ سے سٹیڈیمز کی بکنگ کا معاہدہ بھی طے پاگیا ہے ۔
پی ایس ایل گوننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ فروری 2017 کیلئے گراونڈز کی بکنگ کے حوالے سے زبانی معاہدہ ہوگیا ہے اور جلد ہی تحریری معاہدہ بھی طے پاجائے گا۔ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن مالی لحاظ سے بہت کامیاب رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ دوسرا یڈیشن اس سے بھی بڑا اور شاندار ہوگا جس کیلئے ہم نے تیاریاں شروع کردی ہیںاور اس بار ہم کچھ پرجوش پیش کرنے کی کوشش کریں گے

Comments are closed.

Scroll To Top