Home / Uncategorized / پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کو چ مقرر کر دیا
پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کو چ مقرر کر دیا

پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کو چ مقرر کر دیا

13153480_1690345541220142_31547980_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) حکام نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹ مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ وقار یونس کے استعفیٰ کے بعد ہیڈ کوچ کے خالی عہدے پر مکی آرتھر کو تعینات کردیا گیاہے ۔ پی سی بی حکام اور  مکی آرتھر کے درمیان بات چیت جاری تھی جس کےبعد انہیں آج  نیا ہیڈ کوچ مقرر کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر اس سے قبل ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم کیلئے پانچ سال کوچنگ کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top