Home / Uncategorized / پی سی بی نے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دیدیا
پی سی بی نے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دیدیا

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کا اشتہار دیدیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے اشتہار میں کہا گیاہے کہ کوچ کیلئے نیشنل یا انٹرنیشنل ٹیم کی کوچنگ کا پانچ سال کا تجربہ ضروری ہے ،فرسٹ کلاس میں 10سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والا بھی کوچ کیلئے اہل ہو گا جبکہ ہیڈ کوچ کیلئے ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث ہیڈ کو چ وقار یونس نے گزشتہ روز عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے اشتہار دیدیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top