Home / Uncategorized / پی سی بی کاسرفرازکو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے:شاہد آفریدی
پی سی بی کاسرفرازکو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے:شاہد آفریدی

پی سی بی کاسرفرازکو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے:شاہد آفریدی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو نیا کپتان مقررہونے پر پی سی بی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے جس کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نوجوان کرکٹر اور فائٹر کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے مورال اورکارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرفرازاحمد ایک ہنر مند کھلاڑی ہیں جوٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا رکرتے رہے ہیں اور شائد پی سی بی کے پاس کپتانی کیلئے اس سے اچھا آپشن نہیں تھا ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی نے سرفرازکو کپتان مقرر کر کے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے اور اس فیصلے سے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ کھلاڑیوں کو انکے تجربے سے سیکھنے کا موقع بھی میسر آئے گا ۔ اپنے پیغام میں سابق کپتان نے کہا کہ انہیں سرفراز کی کپتانی میں کھیل کراپنی کارکردگی کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top