Home / Uncategorized / پی ٹی آئی جلسہ : خواتین سے بدسلوکی کی وجوہاتی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال ، خاتون ایس پی کی غفلت کی نشاندہی
پی ٹی آئی جلسہ : خواتین سے بدسلوکی کی وجوہاتی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال ، خاتون ایس پی کی غفلت کی نشاندہی

پی ٹی آئی جلسہ : خواتین سے بدسلوکی کی وجوہاتی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال ، خاتون ایس پی کی غفلت کی نشاندہی

13162071_1690327171221979_1163099178_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کیساتھ بدسلوکی کی وجوہاتی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ۔

چینل 92 کے مطابق وزیر اعظم کو ارسال کردہ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ جلسے کے دوران جس حصے میں خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی وہاں پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی عمارہ اطہر کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی تاہم وہ جلسہ ختم ہونے سے پہلے ہی وہاں سے چلی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں خاتون ایس پی کی غفلت کی نشاندہی کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس پی عمارہ اطہر کے جانے کے بعد پولیس کی دیگر خواتین اہلکار بھی جلسہ گاہ سے جانا شروع ہو گئیں جس کے باعث بدنظمی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top