Home / Uncategorized / پی ٹی آئی کا عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے’’ بڑے بھائی ‘‘پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 17 جون سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے دیے جانے والے دھرنے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں دوریاں پیدا ہوتی جارہی ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک گروپ نے موجودہ حالات کے پیش نظر عوامی تحریک کے دھرنے سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا ہے تاہم ایک دھڑے کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کی کامیابی کیلئے عوامی تحریک سے تعاون ضروری ہے تاکہ دونوں پارٹیاں اچھی سٹریٹ پاور کے ساتھ حکومت پردباو¿ ڈال سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ عمران خان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ چوہدری سرور اور چند ایک دیگر رہنما عوامی تحریک کے دھرنے میں اظہاریکجہتی کے طور پر شامل ہوں گے لیکن بطور پارٹی پی ٹی آئی عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 2014 کے دھرنے کے دوران عمران خان اور طاہرالقادری نے ایک ہی کنٹینر پر چڑھ کر تقریریں کی تھیں جبکہ ڈاکٹر طاہر القادی نے عمران خان کو اپنا چھوٹا بھائی کہا تھا اور دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو آپس میں کزن قرار دیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top