Home / Uncategorized / پی ٹی آئی کا یوم تاسیس، عمران خان کی تقریر کے مجوزہ نکات سامنے آگئے
پی ٹی آئی کا یوم تاسیس، عمران خان کی تقریر کے مجوزہ نکات سامنے آگئے

پی ٹی آئی کا یوم تاسیس، عمران خان کی تقریر کے مجوزہ نکات سامنے آگئے

13101088_1685661168355246_551625945_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین عمران خان کی تقریر کے مجوزہ نکات سامنے آگئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان آج کے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران پاناما لیکس کے معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے ٹرمز آف ریفرنس بیان کریں گے اور جوڈیشل انکوائری کیلئے ڈیڈ لائن دیں گے۔ عمران خان پاناما لیکس کے معاملے پر مطالبات پورے نہ ہونے پر عوامی رابطہ مہم کا اعلان کریں گے ۔ علاوہ ازیں اپنے خطاب میں عمران خان خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ اور فیصل آباد میں قتل ہونے والے اہلکار حق نواز کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top