Home / Uncategorized / پی ٹی آئی کو بری میڈیا مینجمنٹ کی وجہ سے مہم شروع کرتے ہی دفاعی پوزیشن پر آنا پڑ جاتا ہے: اینکر پرسن احمد قریشی
پی ٹی آئی کو بری میڈیا مینجمنٹ کی وجہ سے مہم شروع کرتے ہی دفاعی پوزیشن پر آنا پڑ جاتا ہے: اینکر پرسن احمد قریشی

پی ٹی آئی کو بری میڈیا مینجمنٹ کی وجہ سے مہم شروع کرتے ہی دفاعی پوزیشن پر آنا پڑ جاتا ہے: اینکر پرسن احمد قریشی

13101107_1693373674250662_1214091659_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن احمد قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی میڈیا مینجمنٹ بہت ہی بری ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف بہت سے معاملات پر مہم شروع کرتی ہے لیکن خود ہی دفاعی پوزیشن پر آجاتی ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن احمد قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا مینجمنٹ بہت ہی بری ہے جس کی وجہ سے اسے کسی بھی معاملے میں پھنسانا بہت ہی آسان کام ہے جس کی واضح مثال پاناما لیکس کا معاملہ ہے۔ پچھلے دنوں میں پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی پیچھے رہ گئی جبکہ پی پی آگے آگئی کیونکہ مسلم لیگ ن نے بہت ہی اچھے طریقے سے پی ٹی آئی کو ”خواتین سے بدتمیزی“ کے معاملے میں پھنسادیا اور پی ٹی آئی کے تمام اکابرین صرف انہی کاموں میں لگ گئے جبکہ پی پی پاناما لیکس کی گیم کو آگے لے کر چلی گئی ۔
احمد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات مجھ سمیت متعدد لوگوں نے چیک کی ہیں اور ان میں کوئی سقم نہیں ہے لیکن اپنی آف شور کمپنی چھپانے کی وجہ سے عمران خان پھنس گئے ہیں ۔ حالانکہ عمران خان کہہ سکتے تھے کہ آف شور کمپنی میری بھی ہے لیکن میں نے تمام ٹیسکز ادا کیے ہیں اور میرے تمام کاغذات ٹھیک ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ خود دفاعی پوزیشن پر آگئے ہیں جس کا بھرپور فائدہ ن لیگ اٹھا رہی ہے ۔ پاناما لیکس کا سارا معاملہ اب ن لیگ سے گھوم کر عمران خان کی طرف آگیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top