Home / Uncategorized / پی ٹی آئی کے اندر واضح گروپ بندی، بیشترلوگ کسی بھی وقت ’کپتان‘کو ’ناں‘ کرسکتے ہیں:شاہد مسعود
پی ٹی آئی کے اندر واضح گروپ بندی، بیشترلوگ کسی بھی وقت ’کپتان‘کو ’ناں‘ کرسکتے ہیں:شاہد مسعود

پی ٹی آئی کے اندر واضح گروپ بندی، بیشترلوگ کسی بھی وقت ’کپتان‘کو ’ناں‘ کرسکتے ہیں:شاہد مسعود

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اندر بھی واضح گروپ بندی ہے اور بہت سے لوگ اسی طرح عمران خان کو ’ناں ‘ کرسکتے ہیں جس طرح وہ پہلے استعفوں کے معاملے میں انکار کرچکے ہیں ، اسمبلی میں بھی کچھ لوگ حکومتی وزراءکی عمران خان پر تنقید کے دوران تالیاں بجارہے تھے اور ادھر ادھر دیکھ رہے تھے ، عمران خان کو اپنے دائیں بائیں موجود چند لوگوں سے محتاط رہناچاہیے اور لوگ مخصوص لوگوں کے بارے میں بہتر سمجھ سکتے ہیں۔
اے آروائے نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہدمسعود کاکہناتھاکہ آج کے بعد بجٹ سیشن یعنی دو جون تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا اور اس دوران نوازشریف علاج کے لیے لندن جائیں گے جہاں زرداری سے ان کی ملاقات متوقع ہے ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنازعات میں سے عمران خان کو نکال دیں تو ان کے چنددوستوں میں بھی گروپ بندی ہے ، کسی بھی وقت بہت سے لوگ عمران خان کے کسی فیصلے سے عدم اتفاق کرسکتے ہیں جس کا تجربہ عمران خان کو پہلے بھی ہوچکا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اب سوال یہ ہے کہ کیا کسی پر انحصار کیے بغیر عمران خان فیصلہ کرسکتے ہیں یانہیں ، پرویزرشید اور خواجہ آصف نے ایوان میں بھی صرف عمران خان کو ہدف بنایااور اس کے علاوہ کسی کا ذکر تک نہیں کیا، جب یہ تنقید ہورہی تھی تو خواتین سمیت پی ٹی آئی کے کچھ ارکان ڈیسک اور تالیاں بجارہے تھے ۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت اب ’دھرنے والوں میں ‘پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں کو شامل نہیں کرتی اور ان لوگوں کیساتھ چلنے کو بھی تیار ہے ۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے حکومت اور سپریم کورٹ بارسے درخواست کی ہے کہ عدالت کیساتھ چھیڑخانی کا کوئی خیال جنم لے رہاہے تواسے دور رکھیں ، ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتاکیونکہ حکومتی وزراءکی طرف سے آف ریکارڈ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہم عدالت سے خوش نہیں وغیرہ وغیرہ ، اگر کوئی فیصلہ پسند نہیںبھی آرہاتو اسے زیربحث نہ لائیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top