Home / Uncategorized / پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کردیے، پورے پاکستان کے ساتھ رائیونڈ مارچ کرنے جا رہے ہیں :عمران خان
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کردیے، پورے پاکستان کے ساتھ رائیونڈ مارچ کرنے جا رہے ہیں :عمران خان

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کردیے، پورے پاکستان کے ساتھ رائیونڈ مارچ کرنے جا رہے ہیں :عمران خان

آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی وجہ سے ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کر دیے ہیں ،رائیونڈ مارچ کی تیاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بلانے کا مقصد انٹرا پارٹی انتخابات اور پاناما لیکس کے حوالے سے مشاورت کرنا تھا اور مشاورت کے بعد ہم نے پارٹی انتخابات کو ملتوی کرنے اور رائیونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کے لیے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو فنانس ،تیاریوں اور اووسیز پاکستانیوں سے رابطہ کریں گی کہ وہ ہمیں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کوئی اچھی شہرت کی حامل عالمی آڈٹ فرم دیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ رائیونڈ کی جانب  مارچ اکیلےنہیں  بلکہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر کریں گے ،وہ سول سوسائٹی ،کسانوں ،مزدوروں ،وکلاءاور پاکستان کے ہر شہری کو کہتے ہیں کہ اب وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اٹھے کیونکہ اللہ نے ہمیں ایک موقع دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ 24اپریل کو پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں ایک بڑا شو کرنے جا رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ جلسے کے بعد پاناما لیکس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لیں ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لڑائی کرنے نہیں آئے اور وہ چوہدری نثار سے ملاقات اور بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top