Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (32)

Home / Uncategorized / پی ٹی آئی کے 24 اپریل جلسے کا مقام تبدیل ، ڈی چوک کی بجائے ایف 9 پارک میں ہو گا
پی ٹی آئی کے 24 اپریل جلسے کا مقام تبدیل ، ڈی چوک کی بجائے ایف 9 پارک میں ہو گا

پی ٹی آئی کے 24 اپریل جلسے کا مقام تبدیل ، ڈی چوک کی بجائے ایف 9 پارک میں ہو گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بالآخرحکومت کے آگے ہتھیارڈال دیے  جس کے بعد پارٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 اپریل کو جلسہ ڈی چوک کی بجائے اب ایف 9پارک میں منعقد کی جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے 24 اپریل کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے ڈی چوک میں کسی بھی پارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 24اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گےاو ر اگر ضرورت پڑی تو پنجاب کے علاوہ دیگر اضلاع سے ایف سی اور پولیس کو بھی طلب کیا جائے گا۔تاہم صورت حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے آج پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top