Home / Uncategorized / پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی تقریر کا موقع دینا چاہیے:خورشید شاہ
پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی تقریر کا موقع دینا چاہیے:خورشید شاہ

پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی تقریر کا موقع دینا چاہیے:خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی تقریر کا موقع دینا چاہیے،پی ٹی وی پر عمران خان اور میری تقریر نشر نہیں کی گئی ،پی ٹی وی قومی اثاثہ ہے کسی کی جاگیر نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جیسے کسی وزیر کو موقع دیا جاتا ہے اپوزیشن کو بھی موقع دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنا موقف پیش کرنے کے لئے دیگر چینلز موجود ہیں،ہمارے دور میں پی ٹی وی پر تقاریر کا حق دیا جاتا تھا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top