Home / Uncategorized / پی پی 97 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن ،دو پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی، مسلم لیگ (ن) کے چودھری اشرف 446 ووٹ پھر کامیاب
پی پی 97 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن ،دو پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی، مسلم لیگ (ن) کے چودھری اشرف 446 ووٹ پھر کامیاب

پی پی 97 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن ،دو پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی، مسلم لیگ (ن) کے چودھری اشرف 446 ووٹ پھر کامیاب

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) حلقہ پی پی 97 کے دو پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 446 ووٹوں سے جیت گئے جس کے  بعد اُن کی  صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی، تحریک انصاف کے چوہدری محمد ناصر چیمہ 11 ماہ اور 22 دن تک ایم پی اے رہنے کے بعد فارغ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 میں 21 جون 2015ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشن نمبر 118 اور 120 کے ووٹوں کی گنتی نہ کرنے پر سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی دائرکی گئی رٹ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے یکم جون 2016 کو فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا تھا کہ 33 پولنگ سٹیشنوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں پولنگ سٹیشن نمبر 118 اور 120 کے ووٹوں کو شامل کر کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امید وار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top