This domain has recently been listed in the marketplace. Please click here to inquire.

spamcheckr.com

Home / Uncategorized / چاندی چوک کے ’’گھنٹے والا مٹھائی‘‘کے مالک نے کنگ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دی
چاندی چوک کے ’’گھنٹے والا مٹھائی‘‘کے مالک نے کنگ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دی

چاندی چوک کے ’’گھنٹے والا مٹھائی‘‘کے مالک نے کنگ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دی

13150046_1691449784443051_688908930_n

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی کی مشہور زمانہ ’’ گھنٹے والا مٹھائی ‘‘کا نام اور ڈبہ فلم ’فین‘ میں بغیر اجازت استعمال کرنے پر دکان کے مالک کی جانب سے شاہ رخ خان کو عدالتی نوٹس بھجوا  دیا گیا ہے۔
’انڈیا ٹائمز‘ کے مطابق سال 2015ء میں چاندنی چوک کی ’گھنٹے والا مٹھائی ‘ جو اپنے تیارہ کردہ ’سوہن حلوے‘ اور ’کراچی والے حلوے‘ کے لئے سارے بھارت میں بے پناہ مقبولیت رکھتی ہے اسے نا معلوم وجوہات کی بناء پر بند کر دیا گیا تھا ۔کنگ خان کی فلم ’فین‘ میں اس ’بند‘ دکان اوردہلی کے شہریوں کی اس سے جڑی یادوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش نے شاہ رخ خان کیلئے مشکل کھڑی کر دی ہے ۔ فلم کے ایک منظر میں فلم کا کردار’ گوراو‘ گھنٹے والا کی مٹھائی کے ڈبے کے ہمراہ دکھایا گیا ہے اگرچہ اس منظر میں بظاہر تو دکان کی ساکھ پر کوئی حرف نہیں آیا تاہم دکان کے مالک ’سوشانت جین‘ نے شاہ رخ خان کو لیگل نوٹس بھیجوا دیا ہے۔
سوشانت جین نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں ’گھنٹے والا‘ کا نام نہ صرف ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا بلکہ فلم کے کریڈیٹس میں بھی اس کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ سوشانت کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان کے اس اقدام پر کیا پیش رفت ہو گی لیکن اگر شاہ رخ خان ان کو ہرجانے کے طور پررقم کی ادائیگی پر آمادگی کا اظہار کرتے ہیں تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ اس دکان کو پھر سے کھول دیا جائے گا اوربند پڑی اس دکان کی رونقیں ایک مرتبہ پھر سے بحال ہو جائیں گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top