Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (4)

Home / Uncategorized / چشمہ میں چین کے تعاون سے سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
چشمہ میں چین کے تعاون سے سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

چشمہ میں چین کے تعاون سے سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چین کے تعاون سے چشمہ میں سب سے بڑا نیا جوہری پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، ارسا نے چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کیلئے دریائے سندھ سے پانی فراہم کرنے کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق  چشمہ فائیو جوہری پاور پلانٹ کی پیداوار کی صلاحیت 1 ہزار 100 میگا واٹ ہو گی، چشمہ میں اب تک 325 میگا واٹ صلاحیت کے حامل چار جوہری پلانٹ تعمیر کیے جا چکے ہیں جبکہ اس پانچویں نیوکلیئرپاور پلانٹ سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور سستی بجلی پیدا ہوگی ۔ 

دوسری طرف پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی درخواست پر  ارسا نے دریائے سندھ سے 1100 میگاواٹ چشمہ فائیو منصوبے کے لیے پانی فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت چشمہ لنک کینال سے منصوبے کے لیے یومیہ دو ہزار پانچ سوآٹھ کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا۔ ارسا کے مطابق چشمہ پاور پلانٹس کو پانی کی فراہمی کے ساتھ پنجاب کو 21 ہزار702 کیوسک پانی کی فراہمی جاری رہے گی،جبکہ چشمہ فائیو منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ارسا نے واپڈا کو چشمہ لنک ہیڈ میں توسیع کی بھی ہدایت Utv Lineجاری کردی ہے اور توسیع کے اخراجات پاکستان اٹامک انرجی برداشت کرے گی

Comments are closed.

Scroll To Top