Home / Uncategorized / چوہدری سرورکا پی ٹی آئی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ، آئندہ چند روز میں اعلان ہوجائے گا: اینکر پرسن فواد چوہدری کا دعویٰ
چوہدری سرورکا پی ٹی آئی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ، آئندہ چند روز میں اعلان ہوجائے گا: اینکر پرسن فواد چوہدری کا دعویٰ

چوہدری سرورکا پی ٹی آئی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ، آئندہ چند روز میں اعلان ہوجائے گا: اینکر پرسن فواد چوہدری کا دعویٰ

13084237_1686684081586288_1155739661_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری سرور پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں جس کا آئندہ چند روز میں اعلان ہوجائے گا۔
نیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اندرونی دھڑے بندی کا شکا رہے جس میں ایک طرف شاہ محمود قریشی، سیف اللہ نیازی اور شفقت محمود جبکہ دوسری طرف جہانگیر ترین اور چوہدری سرور موجود ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اختلافات ختم کرانے کیلئے عشائیہ دیا تاہم وہاں ماحول خراب ہوگیا اور شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرورمیں شدید تلخ کلامی ہوئی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوہدری سرور کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی تصدیق ہوچکی ہے اور وہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top