Home / Uncategorized / چوہدری سرور کو بڑی سیاسی جماعت نے شمولیت کی دعوت دیدی، کون سی پارٹی ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی
چوہدری سرور کو بڑی سیاسی جماعت نے شمولیت کی دعوت دیدی، کون سی پارٹی ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

چوہدری سرور کو بڑی سیاسی جماعت نے شمولیت کی دعوت دیدی، کون سی پارٹی ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

13180949_1690004307920932_709346031_n
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری سرور کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت ملنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ چوہدری سرور پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ رابطے بڑھا رہے ہیں۔ پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبروں کے بعد شاہ محمود

سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی ایک ساتھ پنڈال میں آئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ پارٹی رہنماﺅں میں کوئی اختلاف نہیںجبکہ دوسری جانب چوہدری سرور بالکل علیحدہ وہاں پر آئے۔ 26 اپریل 2016ءکو شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور جہانگیر ترین کے گھر میں ایک محفل میں شریک تھے جہاں عمران خان بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماءکھانے کے دوران ہی ایک دوسرے سے لڑ پڑے اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچی جس پر عمران خان اتنا برہم ہوئے کہ کھانا چھوڑ کر ہی چلے گئے۔ اس مدبھیڑ میں دونوں رہنماﺅں کی جانب سے ایک دوسرے پر بڑے سنگین قسم کے الزامات لگائے گئے۔قریشی کو بھی مسلم لیگ (ن) نے وزارت خارجہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top