Home / Uncategorized / چھوٹو گینگ نے یرغمال اہلکاروں کی وردیاں خود پہن لیں
چھوٹو گینگ نے یرغمال اہلکاروں کی وردیاں خود پہن لیں

چھوٹو گینگ نے یرغمال اہلکاروں کی وردیاں خود پہن لیں

13014879_1682984825289547_2087988896_n

لاہور(ویب ڈیسک) راجن پور میں چھوٹوگینگ نے سکیورٹی فورسز کو چکمہ دینے کیلئے یرغمال پولیس اہلکاروں کی وردیاں خود پہن لیں جبکہ اہلکاروں کو اپنے کپڑوں پہنا دیئے ہیں تاکہ پولیس اہلکاروں کو ڈاکو سمجھ کر ہلاک کر دیا جائے ۔
روزنامہ جہان پاکستان کے مطابق چھوٹو گینگ کیخلاف پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حتمی آپریشن شروع کردیا ہے جس میں پاک فوج کی 40 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ چھوٹو گینگ نے 24 کے قریب پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ پاک فوج کے آپریشن سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو اپنے کپڑے پہنادیے ہیں جبکہ اہلکاروں کی وردیاں خود زیب تن کرلی ہیں تاکہ فوج کی جانب سے آپریشن کے دوران اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔
دوسری طرف آصف چھوٹو نے پاک فوج کے افسروں سے رابطہ کر کے انہیں بتایا ہے کہ اس کیخلاف پولیس آپریشن میں پولیس نے ہی ہمیشہ اسے Safe way دیا ہے۔ پولیس مختلف اطراف سے پیش قدمی کرتی لیکن ایک راستہ چھوڑ کر اسے وہاں سے فرار ہونے کا بھی کہہ دیتی یہی وجہ تھی کہ وہ آج تک پولیس سے بچتارہا، مقامی سرداروں سے رابطوں کی وجہ سے بھی اسے پولیس کی مکمل سپورٹ حاصل تھی، اس بار بھی سرداروں نے اسے آپریشن کے متعلق آگاہ کر کے فرار ہونے کا مشورہ دیا تاہم اس نے پولیس کے ساتھ مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top