Home / Uncategorized / چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں ناکامی ،وزیراعلیٰ حکام پر برس پڑے،ناکامی کے ذمہ داران بچ نہیں سکیں گے:شہبازشریف
چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں ناکامی ،وزیراعلیٰ حکام پر برس پڑے،ناکامی کے ذمہ داران بچ نہیں سکیں گے:شہبازشریف

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں ناکامی ،وزیراعلیٰ حکام پر برس پڑے،ناکامی کے ذمہ داران بچ نہیں سکیں گے:شہبازشریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں ناکامی پر پولیس افسران اور محکمہ داخلہ کے حکام پر برس پڑے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلا س ہوا جس میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن پر غور کیا گیا ۔شہبازشریف نے غلط رپورٹ پیش کرنے پر شدید اظہار برہمی کیا ،شہبازشریف کا کہناتھا کہ پولیس کے پاس اسلحہ کم تھا تو پہلے تیاری کیوں نہیں کی گئی ،تربیت کے بغیر گھنے جنگل میں لڑنے کی اجازت کس نے دی ؟،وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ آپریشن کی ناکامی کے ذمہ داران بچ نہیں سکیں گے ۔ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے اتنے دنوں کے بعد کیوں جاگے کہ فوج کی ضرورت ہے ،اگر ضرورت تھی تو پہلے کیوں نہیں حکمت عملی بنائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مزاحمت کا پتہ تھا تو جامع حکمت عملی کیوں نہیں بنائی گئی ۔
واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کیخلا ف آپریشن میں سات پولیس اہلکار شہید جبکہ 24اہلکاروں کو چھوٹو گینگ نے یرغمال بنا لیاہے ۔آپریشن کی ناکامی یہ بھی وجوہات ہیں کہ اسلحہ کی کمی ،کھانے پینے کی قلت اور جامع حکمت عملی نہیں بنائی گئی ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے آج روجھان اور راجن پور کا دورہ کرناتھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top